• عدالت نے سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی

لاہور (ویب نیوز)

لاہورہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو جیل میں سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔منگل کو جسٹس وحید خان نے پرویزالٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو جیل میں سہولتیں فراہم نہیں کی جارہیں،پرویز الٰہی سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورسینئر سیاستدان ہیں،پولیس نے پرویز الٰہی کو جھوٹے کیس میں گرفتارکیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پرویزالٰہی کو پرہیزی کھانا، ادویات ودیگر فراہم نہیں کرنے دی جارہی،عدالت جیل میں پرویزالٰہی کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم جاری کرے۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو پرویزالٰہی کو سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔