لاہور (صباح نیوز)
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ سماجی دوری تحفظ کی ضامن ہے ـکورونا کی وجہ سے آنے والی تبدیلیوں پر پوری نظر ہےـپھیلائوروکنے کے لئے گھروں میں رہنا بہت ضروری ہے ، آنے والے وقت میں شہریوں کو مزید احتیاط کی ضرورت ہےـسماجی فاصلے برقرار رکھنے سے کورونا سے تحفظ یقینی بنایا جاسکتاہےـوزیراعلیٰ آفس میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کی طرف سے یونیورسٹی اساتذہ اور عملے کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں 30لاکھ روپے کا چیک وصول کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور عملے کا جذبہ ایثار قابل تحسین ہےـمحروم طبقات کی مدد قابل تعریف امرہےـچیف منسٹرکورونا کنٹرول فنڈمیں صوبہ بھر سے مخیر حضرات،کاروباری شخصیات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی طرف سے عطیات لائق تحسین ہیںـصوبائی وزیر میاں محمود الرشید بھی اس موقع پر موجود تھےـبعدازاں اسلام آباد پہنچنے پر پنجاب ہائو س میںوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینیٹر سرفراز بگٹی نے ملاقات کیـملاقات میں عمومی صورتحال اور ملک میں کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات پر تبادلہ خیال کیاگیاـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینیٹرسرفراز بگٹی کو کورونا کے سدباب کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات سے آگاہ کیاـوزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کو بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گےـکورونا کے ساتھ ساتھ خراب معاشی حالات سے بھی لڑنا ہےـ انصاف امداد پروگرام کا تیسرا مرحلہ جلد شروع ہورہاہےـکورونا کے خدشات کامسلسل جائزہ لے کر عوامی مفاد میں فیصلے کررہے ہیںـوزیراعظم عمران خان نے حالات کے پیش نظر بہترین پالیسی اپنائیـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب کے عوام کو کورونا سے بچانا ہماری حکمت عملی کا محور ہےـحکومت پنجاب نے سب سے پہلے کورونا کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کاآغاز کیاـ پنجاب جلد روزانہ 10ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کی استعدادحاصل کرلے گاـانہوںنے کہاکہ صوبہ بھر میں قرنطینہ، آئسولیشن سنٹرز، فیلڈ ہسپتال قائم کئے جا چکے ہیںـکورونا کے مریضوں سے سماجی تعلقات رکھنے والے افرادکو بھی چیک کیا جا رہاہےـوزیراعلیٰ نے کہاکہ نیک نیتی سے دن رات محنت کر رہے ہیں،انشاء اللہ کورونا پر جلد قابو پا لیں گے ـ حکومت پنجاب کورونا کے خلاف جنگ میں دیگر صوبوں سے تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہےـسینیٹر سرفراز بگٹی نے پنجاب میں کورونا سے بچائو اور سدباب کے لئے حکومتی اقدامات کی تعریف کی اور کہاکہ پنجاب میں کورونا سے بچائو اور سدباب کے لئے قابل تقلید پالیسی اپنائی گئی ہےـحکومت پنجاب کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں بروقت فیصلے کررہی ہےـ