ایران کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے، وقت سے پہلے ایران کی طاقت کو ختم کر دیا ہے، 5000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا نئی ایرانی قیادت کو بھی مار دیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکااسرائیل ایران جنگ ) خاتمے کا تعین ہم کریں گے. پاسداران ( ٹرمپ بیان پر ردعمل)
ایران کے بارے میں ٹرمپ کی باتیں بے معنی ہیں، خطے میں سلامتی یا تو سب کیلئے ہوگی یا کسی کیلئے بھی نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد ہونے نہیں دیں گے۔ ترجمان
ہم تعاقب کرکے دشمن کے خطرے کو ہمیشہ کیلئے ختم کریں گے، ایران کی نئی قیادت کو بھی نشانہ بنایا جائے گا، زمینی فوج بھیجنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، ایران اسرائیل کو ختم کرنا چاہتا تھا، حملے کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ جو ملک اسرائیلی و امریکی سفیروں کو نکالے گا وہ آبنائے ہرمز کو استعمال کرسکتا ہے، ان ممالک کو آج سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل آزادی ہوگی۔
اس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اُن کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہوگئی ہے، ایران کے پاس میزائل اب صرف اِکا دُکا رہ گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا دیکھا جائے تو ایران کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں، معلوم نہیں ایران شکست کب تسلیم کرے گا، ابھی مکمل فتح حاصل نہیں کی دشمن کے مزید پیچھے جائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم تعاقب کرکے دشمن کے خطرے کو ہمیشہ کیلئے ختم کریں گے، ایران کی نئی قیادت کو بھی نشانہ بنایا جائے گا، زمینی فوج بھیجنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، ایران اسرائیل کو ختم کرنا چاہتا تھا، حملے کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس ایٹم بم آجاتا تو مشکل صورتحال ہوتی، ایران نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پر حملہ کیا، عرب ممالک نے خود کو نیوٹرل رکھا، ایران کے پاس ایسے میزائل تھے جن سے وہ ہم پر حملہ کرتے، ایران کے ڈرون حملوں میں 83 فیصد کمی آئی ہے، ایران پر اپنی ابتدائی ٹائم لائن سے بہت آگے چل رہے ہیں، اگر ہم حملہ نہ کرتے تو ایران ہم پر حملہ کر دیتا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے ممالک پر حملہ کر دیتا، مجھے 100 فیصد یقین تھا کہ ایران ایک ہفتے میں حملہ کر دیتا، ایران کی ڈرون مینو فیکچرنگ کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، ایرانی ڈرونز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے پاس سستے انٹر سپٹرز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی ٹو بمبار طیارے استعمال نہ کرتے تو ایران ہمارے پیچھے آتا، ہم نے ایران کی لیڈر شپ کو نشانہ بنا کر ختم کر دیا، ڈرون اور بحری جہاز تباہ کر دیئے، ڈرونز بنانے کی صلاحیت ختم کریں گے، ایرانی بحری جہاز اب سمندر کی تہہ میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی، تیل کی قیمتیں کم کرنے کیلئے کچھ پابندیاں ختم کر رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا کھیل کھیلے گا تو اسے تباہ کردیں گے، ایران میں ایسی تباہی کریں گے کہ وہ کبھی ریکور نہیں ہوسکے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہا کہ ایران کے پاس اب بچاؤ کیلئے کچھ نہیں، سب نے کہا یہ جنگ لازمی جیتیں، ہم نے بہت کچھ حاصل کر لیا، امریکا کسی کی دھمکی سے نہیں ڈرتا، ایران کراس بارڈر دہشت گردی میں سب سے اول ہے، حماس اور حزب اللہ اس کی مثالیں ہیں۔





