حکومت کمزور اور متوسط طبقے کو مزید ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور افراد کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔   وزیراعظم

سپر   (ملکی ضروریات کیلئے )  ایندھن کے مناسب ذخائر موجود ہیں ( صدر مملکت وزیراعظم  ملاقات)

صدر مملکت اور وزیراعظم  ملاقات میں  معاشی، توانائی اور سکیورٹی چیلنجز پر مشاورت کی گئی جبکہ قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے بھی شرکت کی۔

حکومت نے سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو فوری طور پر بند کرنے جیسے اقدامات کئے ہیں،  قربانی کا آغاز حکومتی اخراجات میں کمی سے کیا۔ وزیراعظم

ہائی آکٹین ایندھن پر لیوی میں اضافے کے باوجود جیٹ فیول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ملک میں ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور وزیراعظم کی بچت مہم پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ

مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
whatsapp sharing buttonfacebook sharing button

اجلاس کو ایندھن کی بچت کیلئے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد، آئندہ کے لائحہ عمل اور موجودہ ذخائر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، انٹیلیجنس بیورو کی جانب سے وزیراعظم کی سادگی مہم اور بچت اقدامات پر پیش رفت سے متعلق آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کمزور اور متوسط طبقے کو مزید ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور افراد کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو فوری طور پر بند کرنے جیسے اقدامات کئے ہیں، موجودہ حالات میں قربانی کا آغاز حکومتی اخراجات میں کمی سے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز کو بارہا مسترد کیا گیا اور بچت سے حاصل ہونے والی رقم عوامی ریلیف کیلئے استعمال کی جا رہی ہے، ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ریلیف کے اقدامات عام آدمی تک پہنچائے جائیں گے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بحران کے باوجود بروقت فیصلوں کی بدولت ایندھن کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنے دیا گیا، جبکہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے سفارتی سطح پر بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موٹرسائیکل اور رکشہ مالکان کی رجسٹریشن کا عمل تیز کیا جا رہا ہے تاکہ ممکنہ ریلیف ان تک مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایندھن کے مناسب ذخائر موجود ہیں اور آئندہ کیلئے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں،ہائی آکٹین ایندھن پر لیوی میں اضافے کے باوجود جیٹ فیول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ملک میں ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور وزیراعظم کی بچت مہم پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ آصف، احسن اقبال، ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، سید مصطفی کمال، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، شزہ فاطمہ خواجہ، رانا مبشر اقبال، سردار اویس خان لغاری، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاونین خصوصی طارق فاطمی، طلحہ برکی، ارکان قومی اسمبلی انجینئر قمر الاسلام، ریاض الحق، حافظ محمد نعمان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، قومی سلامتی کی  صورت حال پر تبادلہ خیال
whatsapp sharing button
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر  ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ معاشی، توانائی اور سکیورٹی چیلنجز پر مشاورت کی گئی جبکہ قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔ علاوہ ازیں اس موقع پر قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے بھی شرکت کی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کے بعد صدر مملکت کی زیر صدارت اہم اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں وزراء اعلیٰ ، وفاقی وزراء، وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت دیگر شریک ہیں جس میں خطے کی صورتِ حال اور پاکستان پر اسکے اثرات پر غور کیا جائے گا۔