امریکا اور ایران کے مذاکرات ہوں گے یہ کوئی کھیل نہیں ہو رہا اور ایرانی قیادت مجھ سے ملناچاہتی ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں. پیشرفت ہونے پر سینئر ایرانی رہنماؤں سے ملنے کو تیار ہوں۔ فاکس نیوز سے بات چیت

کم از کم 6 امریکی فوجی طیارے پاکستان کے ایئربیس پر اتر چکے ہیں۔ امریکی وفد کی متوقع آمد سے قبل کم از کم چھ امریکی سرکاری طیارے مواصلاتی آلات، موٹر کی  ڈ سپورٹ اور اضافی سامان لے کر اترے۔ الجزیرہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے انتظامات پر گفتگو کی گئی، کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی و مذاکراتی حل پر زور دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات ہوں گے یہ کوئی کھیل نہیں ہو رہا اور ایرانی قیادت مجھ سے ملناچاہتی ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ الجزیرہ کا کہنا ہے کہ کم از کم 6 امریکی فوجی طیارے پاکستان کے ایئربیس پر اتر چکے ہیں۔ پرواز سے باخبر رہنے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی وفد کی متوقع آمد سے قبل کم از کم چھ امریکی سرکاری طیارے مواصلاتی آلات، موٹر کیڈ سپورٹ اور اضافی سامان لے کر اترے۔

ان میں سے کم از کم دو طیارے آج اتر چکے ہیں جبکہ باقی چار پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران اترے ہیں۔

ایران نے امریکا کے ساتھ مزید مذاکرات سے انکار کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ واشنگٹن سے فی الحال بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی نئے مذاکراتی دور کا کوئی منصوبہ نہیں، واشنگٹن سے فی الحال بات چیت کا ارادہ نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ بات چیت ممکن نہیں ہے، امریکا ماضی سے سبق نہیں سیکھ رہا، امریکی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس کے نتائج بھی بہتر نہیں ہوں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کی غلطیوں کا تسلسل خطے کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، غلط پالیسیوں سے کبھی مثبت نتائج نہیں نکل سکتے، امریکا کی روش خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے رہی ہے۔

 ایران امریکہ مذاکرات کے دوسرے دور کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر داخلہ نے امریکی اور ایرانی سفیروں سے اپنی ملاقات پر وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایران امریکہ مذاکرات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، ایران نے مذاکرات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اسلام آباد: (خصوصی رپورٹر ) وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے انتظامات پر گفتگو کی گئی، کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی و مذاکراتی حل پر زور دیا گیا۔

فریقین کے درمیان ملاقات میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے حالیہ دورہ ایران سے متعلق آگاہ کیا، ایرانی سفیر نے کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کے مثبت و تعمیری کردار کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، پاک ایران برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان ایران، امریکا تنازع کا مذاکراتی حل چاہتا ہے، تنازع کا دیرپا حل خطے کے امن و استحکام کا ضامن ہے۔