شہید  آیت اللہ خامنہ ای قتل کے ذمہ داروں کا تعاقب کیا جائے گا اور وہ اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔ ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی .انتقام لیا جائے گا، شہید سپریم لیڈر کے قاتلوں کا انجام طبعی موت پر نہیں ہوگا: سینیئر ایرانی عہدیدار

 ( شہید آیت اللہ خامنہ ای)  جنازے کا جلوس، لاکھوں افراد شریک

جلوس کا آغاز تہران کی گرینڈ مصلّیٰ سے ہوا جہاں شہید خامنہ ای کا جسدِ خاکی گزشتہ دو روز سے عوامی دیدار کے لیے رکھا ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق جلوس تقریباً 10 کلومیٹر کا راستہ طے کرے گا اور یہ  10 سے 12 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

تہران میں شہید علی خامنہ ای کے جنازے کے جلوس میں لاکھوں افراد شریک، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع قرار

 شہید سپریم لیڈر نے عزت، آزادی اور قومی وقار کا راستہ متعین کیا، جس پر ایران کی مسلح افواج پوری ثابت قدمی اور عزم کے ساتھ گامزن رہیں گی۔ ایران کی مسلح افواج سپریم لیڈر  آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے فرائض انجام دیتی رہیں گی۔   میجر جنرل امیر حاتمی

تہران(ما نیٹرنگ ڈیسک ) 

شہید ایرانی سپریم لیڈر  آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کا جلوس کا آغاز ہوگیا ہے  جس میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہیں۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق شہید سپریم لیڈر کے جنازے کا جلوس کچھ دیر قبل دارالحکومت میں شروع ہوا جس میں سوگواروں کا ایک بڑا ہجوم شریک ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جلوس کا آغاز تہران کی گرینڈ مصلّیٰ سے ہوا جہاں شہید خامنہ ای کا جسدِ خاکی گزشتہ دو روز سے عوامی دیدار کے لیے رکھا ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جلوس تقریباً 10 کلومیٹر کا راستہ طے کرے گا اور یہ  10 سے 12 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

جلوس دماؤند اسٹریٹ، امام حسین اسکوائر، انقلاب اسٹریٹ، انقلاب اسکوائر، آزادی اسٹریٹ، آزادی اسکوائر اور شہید لشکری ہائی وے سے گزرے گا۔

جلوس کے بعد شہید سید علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو  قم منتقل کیا جائے گا۔  ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے جنازے کا جلوس اپنے طے شدہ راستے پر گامزن ہے اور جلوس میں شرکت کے لیے تہران کی سڑکوں پر لاکھوں افراد جمع ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے اس اجتماع کو ملک کی جدید تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع قرار دیا ہے۔  ایران کے سابق نائب صدر اور سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے کہا ہے کہ شہید ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا۔

گزشتہ روز شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے بعد سرکاری میڈیا سے گفتگو میں محمد مخبر نے کہا کہ ’ہمارے شہید امام کے قاتل طبعی موت نہیں مریں گے، لوگ اس کا انتقام لیں گے، نظام اس کا انتقام لے گا‘۔

محمد مخبر نے مزید کہا کہ یہ تصور کرنا ہی ناممکن ہے کہ شہید سپریم لیڈر کے قاتل اس زمین پر زندہ سلامت رہیں، انتقام تو لیا جائے گا۔

ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید  آیت اللہ خامنہ ای قتل کے ذمہ داروں کا تعاقب کیا جائے گا اور وہ اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔

 ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ شہید سپریم لیڈر نے عزت، آزادی اور قومی وقار کا راستہ متعین کیا، جس پر ایران کی مسلح افواج پوری ثابت قدمی اور عزم کے ساتھ گامزن رہیں گی۔

جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج سپریم لیڈر  آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے فرائض انجام دیتی رہیں گی۔