حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کے سکیورٹی حصار کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم فورسز کے ردعمل نے ان کا  مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، اہلکاروں نے  فرار ہونے والے خوارج کو نشانہ بنایا اور 12 خوارج کو ہلاک کر دیا. ترجمان

سپر (ٹانک چیک پوسٹ پر حملہ) 12 فوجی جوانوں سمیت 15 شہید( 12 خوارج ہلاک)

حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، دھماکے کی شدت سے چیک پوسٹ کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں  فوج کے 12 جوان، 2 پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک سرکاری عہدیدار شامل ہے۔

ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (خصوصی رپورٹر ) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 12 جوانوں سمیت 15 شہید ہوگئے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 12 خوارج ہلاک ہوگئے۔

مسلح افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کے سکیورٹی حصار کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم فورسز کے مستعد اور فوری ردعمل نے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرار ہونے والے خوارج کو نشانہ بنایا اور 12 خوارج کو ہلاک کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسی دوران حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، دھماکے کی شدت سے چیک پوسٹ کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں وطن کے 15 بہادر سپوت شہید ہوگئے، جن میں فوج کے 12 جوان، 2 پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک سرکاری عہدیدار شامل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ خارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔