کوئٹہ (صباح نیوز)
کورونا وائرس حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی پر احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے ڈاکٹرز نے رہائی سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچا ؤکے لیے حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی پر احتجاج کے دوران گرفتار ڈاکٹرز نے رہائی سے انکار کردیا ، ترجمان ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز نے رات تھانے میں گزاری ہے۔ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے تھانوں میں ہی رہیں گے۔ حکومتی کمیٹی نے رات رابطہ کیا تھا تاہم کمیٹی کو پہلے تحقیقات کرنی چاہئے کہ ضلعی انتظامیہ نے کیوں تشدد کیا۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ ہم نے ینگ ڈاکٹرز کو رہا کر دیا تھا، ڈاکٹرز اپنی مرضی سے تھانوں میں موجود ہیں۔ ڈاکٹرز سے گذارش ہے تھانہ چھوڑ کر گھر جائیں۔ ڈاکٹرز کو مزید اضافی کٹس فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا لہذا ڈاکٹرز کو اب اپنا احتجاج رضا کارانہ طور پر ختم کرنا چاہئے۔