کورونا وائرس، ترکی کے بیشتر صوبوں میں کرفیو نافذ

استنبول(صباح نیوز)

کورونا وائرس کی وجہ سے ترکی کے بیشتر صوبوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے  کے مطابق ترکی کے تقریباً 31 صوبوں میں کورونا وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا اور اس دوران کسی بھی شخص کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ۔ترکی میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 52 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد ایک ہزار ایک سو سے بڑھ چکی ہے۔ترکی میں اس وقت ایک ہزار 626 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جبکہ 2 ہزار 900 سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور اموات ایک لاکھ 8 ہزار 800 سے زیادہ ہیں۔امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 32 ہزارسے تجاوز کر گئی  ۔

Editor

Next Post

حکومت کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں پھنسے 4 پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لائے گی

اتوار اپریل 12 , 2020
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں پھنسے 4 پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے 11 اپریل سے […]