بیرون ملک سے 62 ہزارپاکستانی وطن واپسی کے منتظر

اسلام آباد(صباح نیوز)

بیرونی ممالک میں واپسی کے منتظررجسٹرڈ پاکستانیوں کی تعداد 62 ہزار709 ہے اب تک11529 پاکستانیوں کوبیرونی ممالک سے وطن واپس لایا جا چکا ہے یہ بات ڈی جی ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ سلمان اطہر نے کورونا وبا کے دوران، مختلف ممالک میں واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ میں بتائی، وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں قائم ایمرجنسی کرایسزمینجمنٹ یونٹ کا ہنگامی دورہ کیا۔ ڈائریکٹرجنرل کرایسزمینجمنٹ یونٹ، سلمان اطہرنے وزیرخارجہ کا خیرمقدم کیا۔وزیر خارجہ نے کرایسز مینجمنٹ یونٹ میں ڈیوٹی پرموجود افسران اور اہلکاروں سے سیل کی کارکردگی جانچنے کیلئے مختلف سوالات کیے۔ وزیر خارجہ نے بیرون ممالک، پاکستانیوں کی کرائسز مینجمنٹ یونٹ میں موصول ہونے والی کالز، شکایات اور ان کے ازالے کیلئے کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ سلمان اطہر نے کورونا وبا کے دوران، مختلف ممالک میں واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی ہے۔وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرایسز مینجمنٹ یونٹ کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی جی سلمان اطہراوران کی ساری ٹیم کو مبارکباد دی۔ڈی جی کرائسزمینجمنٹ یونٹ نے بتایا کہ اب تک 11529 پاکستانیوں کوبیرونی ممالک سے وطن واپس لایا جا چکا ہے، بیرونی ممالک میں واپسی کے منتظررجسٹرڈ پاکستانیوں کی تعداد  62 ہزار 709ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات اور تکالیف کا ہمیں مکمل ادراک ہے، حکومت بیرونی ممالک میں واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی مرحلہ وار، جلد وطن واپسی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلارہی ہے

Editor

Next Post

کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق، تعداد322  ، مجموعی کیسز 14680

منگل اپریل 28 , 2020
اسلام آباد(صباح نیوز) ملک بھرمیں کورونا وائرس سے مزید23 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 322ہو گئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 14680 تک جا پہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے […]