ملک میں کورونا سے مزید 18 افراد جاں بحق ،مجموعی تعداد 788ہوگئی

اسلام آباد(صباح نیوز)

ملک بھر میں کورونا وائرس سے جمعرات کو  مزید 18 کی موت واقع ہوگئی جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 788ہوگئی جبکہ مزید 1076 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 36717 تک جاپہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 284 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ سندھ میں 243اور پنجاب میں 223افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 27، اسلام آباد 6، گلگت بلتستان میں 4اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابقکل  330,750ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ 9695 مریض صحتیاب مریض ہوچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا سے کورونا کے مزید 171 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 9ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے کی۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 5423 اور ہلاکتیں 284 ہوگئی ہیں۔محکمہ صحت نے بتایا کہ پشاور میں 4، چارسدہ، مردان، صوابی، مالاکنڈ اور سوات میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔محکمہ صحت کے مطابق مزید 113 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1505ہوگئی ہے۔ سندھ سے  کورونا وائرس کے مزید 758 کیسز اور 9ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلی سندھ نے کی۔مراد علی شاہ  نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 4408ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 758 نئے کیسز ظاہر ہوئے اور 9 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 14099 اور اموات 243 ہوگئی ہیں۔وزیراعلی کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 238 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3073ہوگئی ہے۔بلوچستان سے کورونا وائرس کے مزید 81نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق محکمہ صحت نے کی۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 2239 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 27ہے۔محکمہ صحت مطابق بلوچستان میں اب تک 326مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسے کورونا وائرس کے مزید 63 کیسز سامنے آئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 822 ہو گئی ہے جبکہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہے۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 91 ہوگئی ہے جبکہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 69افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Editor

Next Post

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس میں100پوائنٹس کا اضافہ

جمعرات مئی 14 , 2020
کراچی(صباح نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس100پوائنٹس کے اضافے سے 33800پوائنٹس کی سطح پر بند ہواجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 35ارب92کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ،تیزی کے 53.40فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ […]