کورونا کی تباہی میں بھارت چین سے آگے ، 85 ہزار940 متاثر،2752 ہلاکتیں

نئی دہلی(صباح نیوز)

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر عروج پر ہے اور اب یہ کورونا وبا کے سب سے زائد تعداد والے ممالک کی فہرست میں 11 ویں مقام کے ساتھ ہی عالمی وبا کے مرکز چین سے آگے نکل گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3970 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 85 ہزار940 ہو گئی اور اسی دوران 103 افراد کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد 2752 تک پہنچ گئی ہے۔مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 85 ہزار940 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2752 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 30،153 افراد اس وبا سے مکمل طور صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے

Editor

Next Post

کورونا وائرس از خود نوٹس میں پنجاب اور وفاقی حکومت نے رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرادی

ہفتہ مئی 16 , 2020
اسلام آباد (صباح نیوز) کورونا وائرس از خود نوٹس میں پنجاب اور وفاقی حکومت نے رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زکوةفنڈ میں کوئی غبن اور فراڈ نہیں ہوا، آڈیٹر جنرل کی جانب سے فنڈ کی تقسیم میں قواعد کی خلاف ورزی کے […]