پاکستان میں کورونا سے مزید 34 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد ایک ہزار 1167 ہو گئی

اسلام آباد:  پاکستان میں کورونا نے مزید 34 افراد کی جان لے لی، موذی وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار ایک سو سڑسٹھ ہو گئی، سندھ میں کورونا سے متاثر بچوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا، اکیس روز میں تعداد دو سو تریپن سے بڑھ کر سات سو اٹھاسی ہوگئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 1748 شہری کورونا سے متاثر ہوئے جس سے ملک بھر میں مریضوں کی تعداد چھپن ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا سے 22 ہزار 491 اور پنجاب میں 20 ہزار 77 افراد متاثر ہیں،

خیبرپختونخوا میں وبا نے سات ہزار 905، بلوچستان میں 3 ہزار 407 لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ اسلام آباد میں ایک ہزار 641،آزاد کشمیر میں 209، گلگت بلتستان میں619 لوگ وائرس کا شکار ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے متاثر بچوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا، اکیس روز میں تعداد دو سو تریپن سے بڑھ کر سات سو اٹھاسی ہوگئی،
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کوورنا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے شہری حکومت سے تعاون کریں، مرض پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سےعمل کرنا ہوگا۔

Editor

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، قابض فوج نے 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے

پیر مئی 25 , 2020
سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا مظالم جاری ہیں، ضلع کلگام میں قابض فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا، کشمیریوں نے کڑے پہرے میں عید منائی۔ مقبوضہ وادی میں بھارت کی بربریت جاری ہے، کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں ضلع کلگام کے حانجی […]