file photo

کراچی(صباح نیوز)

حادثے کا شکار ہونے والے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کی تحقیقات کرنے والی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے ایئربس 320 کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔پی آئی ایطیارہ حادثیکی تحقیقات کرنے والی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے اے 320 ایئربس کا ایک سال کا مکمل ڈیٹا طلب کیا، جس میں پوچھا گیا ہے کہ طیارہ ایک سال میں کتنی بار گرانڈ ہوا۔رپورٹ کے مطابق فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے طیارے کی چیک لسٹ کے مطابق خرابیوں پر ہونے والے کام کی تفصیلات بھی طلب کیں جبکہ گزشتہ سال کیدوران انجن نے دوران پرواز کتنے چکر مکمل کیے اس کا ریکارڈ بھی مانگا ہے۔تحقیقاتی ٹیم نے پوچھا ہے کہ ایک سال میں طیاریکو کتنی بارچیکنگ کیمراحل سیگزاراگیا، لینڈنگ گیئر کی کتنی بار تکنیکی بنیادوں پر سروسزکی گئیں ، طیاریکی اہم ٹیکنیکل سروسزمیں کن انجینئرز نیکام کیا اور ایئربس کی خرابیوں کودور کرنیکیلئیکیا وسائل اورپرزہ جات استعمال کییگئے۔فرانسیسی ٹیم نے پی آئی اے کے عملے سے استفسار کیا کہ طیارے کے الارمنگ سسٹم میں کبھی خرابی پیدا ہوئی؟۔ فرانسیسی تحقیقاتی کمیٹی نے پی آئی اے حکام سے اس ضمن میں بریفنگ بھی لی۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایئربس کی ٹیم کو طیاریکاتمام ریکارڈفراہم کیاجائیگا اور انہیں تحقیقات کے دوران جن چیزوں کی ضرورت ہوگی ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیم  کو آج واپس روانہ ہونا تھا مگر ماہرین نے کراچی میں پانچ روز تک اپنا قیام بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ فرانسیسی ٹیم نے جائے حادثہ، رن وے کا معائنہ کیا اور شواہد بھی اکٹھے کیے جبکہ ماہرین نے ایئرٹریفک کنٹرولر اور اپروچ ٹاور کنٹرولر سے تحقیقات بھی کی ہیں۔