کورونا وائرس سے مزید 153افراد جاں بحق ،مجموعی اموات 3382ہو گئی

کورونا وائرس سے مزید 153افراد جاں بحق ،مجموعی اموات 3382ہو گئی

 ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 604 نئے کیسز رپورٹ.. مجموعی تعداد  1 لاکھ 71 ہزار 666 ہو گئی

ہزار 504 مریض صحتیاب،3515  کی حالت تشویشناک،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 681 نئے ٹیسٹ کئے گئے

پنجاب 64216،سندھ 65163،خیبرپختونخوا20790،بلوچستان 9162،اسلام آباد 10279،گلگت بلتستان 1253،آزاد کشمیر میں 803کیسز ہو گئے

اسلام آباد  (صباح نیوز)  ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 153افراد جاں بحق ،مجموعی اموات 3382ہو گئی ، مزید6 ہزار 604 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 666 تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ایک دن میں 153 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 382 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 604 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 64 ہزار 216، سندھ میں 65 ہزار 163، خیبر پختونخوا میں 20 ہزار 790، بلوچستان میں 9 ہزار 162، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 253، اسلام آباد میں 10 ہزار 279 جبکہ آزاد کشمیر میں 803 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 10 لاکھ 42 ہزار 787 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 681 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 63 ہزار 504 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ  3515مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 153 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 382 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 347، سندھ میں ایک ہزار 13، خیبر پختونخوا میں 789، اسلام آباد میں 95، گلگت بلتستان میں 21، بلوچستان میں 100 اور آزاد کشمیر میں 17 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔mk/ah

#/S

Editor

Next Post

  بین الاقوامی پروازوں کیلئے فضائی حدود اتوار کو  کھولیں گے، وزیرِ اعظم عمران خان

ہفتہ جون 20 , 2020
  بین الاقوامی پروازوں کیلئے فضائی حدود(آج) اتوار کو  کھولیں گے، وزیرِ اعظم عمران خان واپس آنے والے اوور سیز پاکستانیوں کا حکومت خیر مقدم کرے گی اور انہیں ہر طرح کی سہولت فراہم کریگی ، ٹویٹ اسلام آباد (صباح نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے  کہ (آج)  اتوار کو […]