بین الاقوامی پروازوں کیلئے فضائی حدود(آج) اتوار کو  کھولیں گے، وزیرِ اعظم عمران خان

واپس آنے والے اوور سیز پاکستانیوں کا حکومت خیر مقدم کرے گی اور انہیں ہر طرح کی سہولت فراہم کریگی ، ٹویٹ

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے  کہ (آج)  اتوار کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے جزوی طور پر فضائی حدود کھولی جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں  انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خصوصی طور پر ہمارے بیرونِ ملک کام کرنے والے ہم وطنوں کے لیے کیا جا رہا ہے جو اس کورونا وائرس کی وبا کا بہت نقصان اٹھا چکے ہیں۔انہوں نے کہا  کہ واپس آنے والے اوور سیز پاکستانیوں کا حکومت خیر مقدم کرے گی اور انہیں ہر طرح کی سہولت فراہم کرے گی۔