آن لائن قربانی کو مسترد کرتے ہیں،عوام کو جن اداروں پراعتماد ہے ان کو وہاں قربانی کی اجاذت ہونی چاہئے، وفاق المدارس
اجتماعی قربانی کیلئے مخصوص ادارہ کو متعین کرنا بھی قابل قبول نہیں،چرم قربانی کیلئے این او سی کی شرط کو ختم کیا جائے،احتیاطی تدابیر کے ساتھ عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے گی،(ناظم اعلی وفاق المدارس
کراچی/ملتان()وفاقی وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام ملک بھر کے نمائندہ مشائخ وعلما کا ویڈیو لنک پر اجلاس ہوا۔جس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اجتماعی قربانی کیلئے عوام کو جن اداروں پہ اعتماد ہو وہ اپنی قربانی وہاں کریں،حکومت کی جانب سے آن لائن قربانی یا بعض مخصوص اداروں کے ساتھ قربانی میں حصہ لینے کو بھی ھم مسترد کرتے ہیں،ناظم اعلی وفاق المدارس نے اجلاس میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کرنے پہ زرو دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین چار سالوں سے این او سی کی شرط کو لاگو کیا گیا ہے جس سے عوام میں بھی بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے،کھال دینا یہ ھر شخص کا اپنا صوابدیدی حق ہے جس ادارہ پہ اس کو اعتماد ھو وہ اس کو دے،عیدالاضحی کی نماز کے حوالہ سے مولانا جالندھری نے کہا کہ عیدالفطر کی طرح ایس او پیز کے تحت احتیاطی تدابیر کے ساتھ ادا کی جائے گی۔ویڈیو لنک کے ذریعہ ھونے والے اجلاس میں وفاق المدارس کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان،معاون صدر وفاق مولانا ڈاکٹر سعید خان اسکندر، گجرانوالہ کے کوارڈینیٹر مولانا جوادقاسمی سمیت ملک بھر کے جید علما ومشائخ نے شرکت کی۔