فیصل آباد (ویب ڈیسک)

وفاق المدارس العربیہ پاکستان فیصل آباد کے کوارڈینیٹر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ملک بھر کے  ساڑھے2500 سے زائد امتحانی مراکز میںبیک وقت امتحانات شروع ہو چکے ہیں3 مارچ تک بیک وقت امتحانات ہوں گے علماء و عالمات امتحانی عمل کی نگرانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔چاروں صوبوں میں صوبائی دفاتر میں امتحانی امور کے لئے کنٹرول سنٹر قائم کئے گئے ہیں اضلاع و ڈویژنل سطح پر مرکزی قائدین صوبائی نظماء و اراکین و مسؤلین امتحانی سنٹروںکا وزٹ کررہے ہیں ۔ان خیالات کااظہاراُنہوں نے فیصل آباد ڈویژن شعبہ کتب کے مسؤل مفتی محمد طیب شعبہ بنات و حفظ کے مسؤل مولانا عزیز الرحمان رحیمی ،قاری محمد یٰسین اور سید نذیر احمد شاہ  کے ہمراہ امتحانی سنٹرزکے دورہ کے موقع رگفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اُن کاکہناتھاکہ اس وقت فیصل آباد ڈویژن میں وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات انتہائی پرسکون اور پر امن ماحول میں ہورہے ہیں فیصل آبادمیں 9امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جس میں جامعہ اسلامیہ امدادیہ جامعہ اسلامیہ عربیہ المعروف دار العلوم فیصل آباد جامعہ دار القرآن جامعہ فاروق اعظم جامعہ اسلامیہ محمدیہ جامعہ اسلامیہ عربیہ جامعہ عبیدیہ جامعہ قاسمیہ دار العلوم اسلامیہ شامل ہیں 1955طلباء درس نظامی کاامتحان دے رہے ہیں وفاق المدارس العربیہ فیصل آباد درجہ حفظ کے تحت امتحان دینے والے مدارس کی تعداد234 ہے جن میں صرف درجہ تحفیظ کے مدارس شامل ہیں جن میں کل طلباء کی تعداد1886 طالبات کی تعداد857 امتحان میں حصہ لینے والے کل شرکاء کی تعداد2734 ہے درجہ حفظ کے امتحانی سنٹرز کی تعداد22 اور امتحان لینے والے ممتحن کی تعداد52ہے  اُنہوں نے کہاکہ وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات ہفتہ تا جمعرات صبح 8سے شام4بجے تک ہوںگے انہوںنے کہا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی بہت ہی عمدہ پر وقار ماحول میں منعقد ہورہے ہیں وفاق المدارس العربیہ پاکستان دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی نیٹ ورک ہے جس کا امتحانی نظام عصری اداروں کیلئے قابل تقلید ہے دینی مدارس میں کوئی طبقاتی نظام تعلیم نہیں ہے کراچی تا خیبر اور کشمیر کی آخری سرحدوں تک طلباء و طالبات ایک ہی نصاب میں بنے ہوئے پرچے حل کررہے ہیں۔