تاریخ میں کسی بڑے عہدے پر رہنے اور دولت مند نہیں صرف انسانیت کی خدمات کر نیوالے ہی زندہ رہتے ہیں

ہم پنجاب کی یونیورسٹیز کومضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ انکو سیاسی مداخلت سے پاک کر نے کی پالیسی پر گامزن ہیں

پنجاب کی یونیورسٹیز میں ابتک جتنے بھی وائس چانسلر لگائے سب سو فیصد میرٹ پر لگے ہیں۔ چوہدری محمدسرور کا کانووکیشن اور دیگر تقریبات سے خطاب

لاہور  (ویب ڈیسک)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور  نے کنگ ایڈ ورڈ میڈ یکل یونیورسٹی میں نئے تعمیر ہونیوالے مقبول احمد بلاک کا افتتاح کر دیاگور نر پنجاب کی پنجاب یونیورسٹی کے کانووکیشن اور شیخ زید پوسٹ گر یجویٹ میڈ یکل انسٹی ٹیوٹ کے تحت روما ٹولوجی کی بین الاقوامی کانفر نس 2022میں بھی شر کت۔تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ہفتہ کے روز کنگ ایڈ ورڈ میڈ یکل یونیورسٹی میں اوورسیز پاکستانی ڈاکٹر مقبول احمد اور ثمینہ احمد کی جانب سے عطیہ کردہ مقبول احمد بلاک کا افتتاح کر دیا اس موقعہ پر کنگ ایڈورڈ میڈ یکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندلڈاکٹر اسد اسلم خان سمیت دیگر بھی موجود تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ تاریخ میں کسی بڑے عہدے پر رہنے اور دولت مند نہیں صرف انسانیت کی خدمات کر نیوالے ہی زندہ رہتے ہیں جن لوگوں کو اللہ نے بہت کچھ دیا ہے انکو چاہیے وہ انسانیت کی خدمت کیلئے کام کریں یہ بات درست ہے کہ جو لوگ اپنے بچوں کیلئے اربوں روپے چھوڑ کر جاتے ہیں انکے بچے انکی قبر وں پر فاتحہ خوانی کیلئے بھی نہیں جاتے اس لیے جن کے پاس دولت ہیں انکو غر یبوں کیلئے کچھ نہ کچھ ضرورکر نا چاہیے ڈاکٹر مقبول اور انکی اہلیہ نے انسانیت کی خدمت کیلئے جوکام کیے ہیں انکا نام ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہیں گے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور پنجاب یونیورسٹی کے کانووکیشن میں بھی شر یک ہوئے جہاں صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر بھی موجود تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پی ایچ ڈی اور پوزیشن ہولڈر ز طلبا میں گولڈ اور سلور میڈلز تقسیم کیے اور انکو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب کی یونیورسٹیز کومضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ انکو سیاسی مداخلت سے پاک کر نے کی پالیسی پر گامزن ہیں ہم نے پنجاب کی یونیورسٹیز میں ابتک جتنے بھی وائس چانسلر لگائے سب سو فیصد میرٹ پر لگے ہیں اداروں کی مضبوطی کے لیے پاکستان میں جتنا کام آج ہورہا ہے ماضی میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی صحت اور تعلیم کے شعبے پر پہلی بھی حکومت بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ شیخ زید پوسٹ گر یجویٹ میڈ یکل انسٹی ٹیوٹ کے تحت روماٹولوجی کی بین الاقوامی کانفر نس 2022میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے علاوہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی بر ائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شر یک ہوئے گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں روماٹولوجی کی بین الاقوامی کانفر نس میں شر یک ہوں صحت کے شعبے میں عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر موجودہ حکومت بھر پور توجہ دے رہی ہے اور انصاف صحت کارڈ اس حکومت کا غر یب عوام کیلئے تاریخی تحفہ ہے صحت کی سہولتیں ہر پاکستانی کا بنیادی اور آئینی حق ہے اور انشا اللہ موجودہ حکومت اس کیلئے تمام وسائل بیرو کار لائے گی۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان کے دیگر میڈیکل کالج اور ہسپتال بھی شیخ زیدمیڈ یکل کمپلیکس کی تقلید کرتے ہوئے اپنے اداروں میں روماٹولوجی جیسے اہم شعبے کے قیام کی کوشش کر یں گے تاکہ اس شعبے میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔گور نر پنجاب نے کورونا کے خلاف پاکستانی ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی خدمات کو بھی سراہا۔