کورونا سے نمٹنے میں اسمارٹ لاک ڈاون کی تدبیر کام آئی، وزیراعظم

اسلام آباد(صباح نیوز)

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری ٹیم نے سب سے پہلے اسمارٹ لاک ڈاون متعارف کروایا۔کورونا سے نمٹنے میں اسمارٹ لاک ڈاون کی تدبیر کام آئی،ایس او پیز پر عمل جاری رہا توانشا اللہ بحران سے جلد نکل آئیں گے،وزیراعظم  نے ٹوئٹر پر بلوم برگ میں اسمارٹ لاک ڈاون کے حوالے سے شائع آرٹیکل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاون اختیارکرنیوالوں میں میری ٹیم سرفہرست ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا مجھے فخر ہے کہ کورونا سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت میں وطن عزیزکو پیہم درست سمت میں رکھنے کیلئے یہ تدبیر میرے کام آئی، آج سے اگر ہم ایس او پیز کالحاظ رکھتے ہیں توبحران کی سنگینی سے بخوبی نجات پالیں گے، ان شاء اللہ۔

Editor

Next Post

پی ٹی آئی حکومت ... وزارتوں اور محکموں میں 270ارب کی بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کا انکشاف

اتوار جون 28 , 2020
اسلام آباد(صباح نیوز) پی ٹی آئی حکومت کی پہلی آڈٹ رپورٹ میں وزارتوں اور محکموں میں 270ارب کی بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کا انکشاف 40 وفاقی وزارتوں اور محکموں کا آڈٹ کیا گیا ،کرپشن اور جعلی رسیدوں کی مد میں 12 ارب 56 کروڑ روپے کی بدعنوانیوں کی نشاندہی کی گئی […]