لاہور:  پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 512 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 49 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 167 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 12 لاکھ 62 ہزار 162 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 9 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 95 ہزار 407 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 437 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 49 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 167 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 681، سندھ میں ایک ہزار 269، خیبر پختونخوا میں 922، اسلام آباد میں 127، گلگت بلتستان میں 24، بلوچستان میں 116 اور آزاد کشمیر میں 28 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔