اننت ناگ :24گھنٹوں میں دوسری جھڑپ کے دوران 2کشمیری شہید

اننت ناگ :24گھنٹوں میں دوسری جھڑپ کے دوران 2کشمیری شہید
گزشتہ 24چوبیس گھنٹوں میں 5نوجوان شہید
 
سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے بیج بہاڑہ میں واگھامہ کے مقام پر میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ  میں2عسکریت پسند شہید ہو گئے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کشمیر پولیس زون کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور اننت ناگ پولیس نے منگل کو علی الصبح 3بجے وگھامہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارراوئی شروع کی ۔جس کے بعد تقریباً صبح 6بجے جھڑپ کا آغاز ہوا۔ اننت ناگ کے خارجی اور داخلی راستوں کو سیل کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان کشمیریوں میں زاہد داس شامل ہیں، جن پر پولیس نے بیج بہاڑہ میں  پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔جبکہ دوسرے شہید کا نام جبار ہے۔24گھنٹوں کے دوران یہ اننت ناگ میں دوسری جھڑپ ہے۔ اس سے قبل پیر کو کھلچوہر رانی پورہ علاقے میں پیر کی صبح 3عسکریت پسند شہید ہوگئے  تھے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق یہ آپریشن بھی پیر کی صبح 3بجے شروع کیا گیا۔ جنوبی کشمیر میں اب تک یہ 13ویں جھڑپ ہے ۔ ان تمام آپریشنز میں ابھی تک تقریباً38عسکریت پسند شہید ہو چکے ہیں۔
جمعے کی صبح بھی مقبوضہ کشمیر میں جنوبی ضلعے پلوامہ کے علاقے ترال کے چیوا اولر گاوں میں 3 کشمیری نوجوان شہید جبکہ فوجی جوان اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس (کشمیر)وجے کمار نے کہا کہ اسلامی اسٹیٹ جموں و کشمیر عسکری تنظیم کا رکن جاوید داس بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بجبہاڑہ علاقہ میں ائی ایس جے کے کے چار عسکریت پسند سرگرم تھے، جو گزشتہ برس ایک پولیس اہلکار پر حملہ کر کے اسلحہ چھین کر فرار ہوئے تھے۔ اور حال ہی میں سی آر پی ایف گشتی پارٹی پر حملہ کیا تھا جس میں ایک کمسن بچہ اور ایک اہلکار ہلاک ہوا تھا۔ان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اننت ناگ ضلع میں پانچ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے جو سیکیورٹی اداروں کے لئے بڑی کامیابی ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع اننت ناگ میں 2000سے اب تک112مختلف واقعات میں  209افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ 1044 واقعات میں244عسکریت پسند 584 شہری اور 27نامعلوم افراد شہید کئے گئے ۔ضلع میں اسی عرصے میں241سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔
 مقبوضہ جموں وکشمیر میں رواں سال 2020میں147کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔جن میں جنوری میں 22،فروری میں 12، مارچ میں 13،  اپریل میں 33 ، مئی میں 16اور جون میں 51کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔جبکہ 30سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق رواں سال اسلحہ برآمدگی کے60واقعات ریکارڈ کئے گئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس سال دھماکوں کے 16واقعات میں21شہریوں اور ایک سیکورٹی اہلکار کی اموات ہوئیں جبکہ14سیکورٹی اہلکارزخمی ہوئے۔سال 2020میں 62مختلف واقعات میں 129افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Editor

Next Post

بھارتی فوج کی دوسرے روز بھی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری و فائرنگ .پندرہ سالہ بچہ شہید..

منگل جون 30 , 2020
بھارتی فوج کی دوسرے روز بھی لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری و فائرنگ پندرہ سالہ بچہ شہید، مقامی لوگ کئی گھنٹوں تک زیر زمین مورچوں میں پناہ لینے پر مجبور ر پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی […]