اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے نوٹس لے لیا
 بشیر احمد نامی شہری کے قتل کے ذمہ دار افراد کے احتساب کا مطالبہ
 جو بھی اس قتل میں ملوث ہے اس کا احتساب کیا جانا چاہیے  اسٹیفن
نیویارک(کے پی آئی)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس  کے ترجمان اسٹیفن ڈجارک  نے جموں وکشمیر میں کم سن تین سالہ نواسے کے سامنے قتل ہونے والے65  سالہ بشیر احمد نامی شہری کے قتل کے ذمہ دار افراد کے احتساب کا مطالبہ  کیا ہے ۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس  کے ترجمان اسٹیفن ڈجارک نے میڈیا بریفنگ میں اخبار نویسوں کے سوالوں کا جواب دیا، جب ان سے پوچھا گیا کہ جموں وکشمیر میں کم سن تین سالہ نواسے کے سامنے65  سالہ شہری  کو قتل کر دیا گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  جو بھی اس قتل میں ملوث ہے اس کا احتساب کیا جانا چاہیے ۔ ایک  اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  دنیا میں ہر جگہ لوگوں کو احتجاج کرنے کا حق دیا جانا چاہیے