پاکستان کا کلبھوشن یادیو کو دوسری کونسلر رسائی دینے کا اعلان

اسلام آباد:  پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو دوسری کونسلر رسائی دینے کا اعلان کر دیا۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر والد کو ملاقات کی پیشکش کر دی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا پاکستانی قانون فیصلے کا از سر نو جائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے، لیکن کلبھوشن نے نظرثانی کی اپیل دائر کرنے سے انکار کیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان اور ڈی جی جنوبی ایشیا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کلبھوشن پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث رہا، پاکستان نے عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد اقدامات اٹھائے، پاکستان کا قانون فیصلے کا ازسر نو جائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے، مگر بھارتی جاسوس کلبھوشن یا دیو نے اپنے ازسرنو فیصلے کے جائزہ لینے کے حق کو رد کیا، پاکستان اپنی عالمی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ اور پاکستان آئی سی جے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہے۔

احمد عرفان کا کہنا تھا بھارت معاملے کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کرے، انسانی حقوق کی بنیاد پر کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کا انتظام کیا گیا، بھارت کو دوسری قونصلر رسائی کی پیشکش کی ہے۔

Editor

Next Post

اسلام آباد مندر کے قیام لیے حکومتی فنڈ کے سوال پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب

بدھ جولائی 8 , 2020
اسلام آباد (خصو صی رپورٹر)وفاقی وزارت مذہبی امور نے مجوزہ اسلام آباد مندر کے قیام لیے حکومتی فنڈ کے سوال پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کر لی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل سے سوال کیا گیا ہے کہ کیا حکومت سرکاری فنڈ سے غیر مسلموں کی عبادت گاہ تعمیر […]