نجکاری کے باوجود کے الیکٹرک میں بہتری نہیں آ رہی،چیئرمین نیپرا

 نیشنل گرڈ سے 730 میگاواٹ بجلی مل رہی ، اس سے زیادہ بجلی لی تو سسٹم میں خرابی ہو سکتیہے ،سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی

کے الیکٹرک کا ٹرانسمیشن نیٹ ورک بہت خراب ہے، دو دن کی بارش سے 6 افراد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے، آفتاب صدیقی

 آپ نے بجلی کی طلب کا اندازہ کیوں نہیں لگایا؟ آپ ذمہ داری لیں یا نہ لیں، آپ ہمیں فیل کر رہے  ہیں،چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی

 نیپرا بطور ریگولیٹر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکا ہے،فردوس شمیم نقوی

 

اسلام آباد (صباح نیوز)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کے چیئرمین نے کہا ہے کہ نجکاری کے باوجود کے الیکٹرک میں بہتری نہیں آ رہی۔ جمعہ کو چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نیپرا میں کے الیکٹرک کے حوالے سے عوامی سماعت ہوئی جس میں نیپرا اتھارٹی کے تمام ممبران اور دیگر نے شرکت کی۔وائس چیئرمین نیپرا سیف اللہ چٹھہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سماعت کا مقصد کے الیکٹرک کے حوالے سے بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کو دور کرنا ہے ،کے  الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او)مونس علوی نے کہا کہ اس وقت نیشنل گرڈ سے 730 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے، اس سے زیادہ بجلی لی تو سسٹم میں خرابی ہو سکتی ہے، بجلی کی پیداوار کے لیے ہمارے پاس فرنس آئل اور گیس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، ان دونوں چیزوں کی قلت کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا، لوڈشیڈنگ کی موجودہ صورتحال میں کے الیکٹرک کا کوئی قصور نہیں۔ایم این اے آفتاب صدیقی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کا ٹرانسمیشن نیٹ ورک بہت خراب ہے، دو دن کی بارش سے 6 افراد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے، کے الیکٹرک سے پوچھا جائے کہ اس کی ذمہ داری کیا ہے۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے سی ای او کے الیکٹرک سے کہا کہ آپ نے بجلی کی طلب کا اندازہ کیوں نہیں لگایا؟ آپ ذمہ داری لیں یا نہ لیں، آپ ہمیں فیل کر رہے ہیں، نجکاری کے باوجود کے الیکٹرک میں بہتری نہیں آ رہی، گیارہ مہینے سے آپ نے گرڈ اسٹیشنز کو اپ گریڈ نہیں کیا، آپ کو وفاق اضافی بجلی فراہم کر بھی دے تو آپ کی صلاحیت نہیں کہ وہ اٹھا سکیں۔پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے ویڈیو لنک پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا بطور ریگولیٹر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکا ہے، اس نے کراچی کے شہریوں کو ایک اجارہ دار کمپنی کے سامنے چبانے کے لئے پیش کردیا ہے، کے الیکٹرک کو پلان شیئرکرنا ہو گا کہ کتنے عرصہ میں لوڈشیڈنگ فری کر سکتے ہیں۔

Editor

Next Post

پنجاب حکومت کا عیدالاضحیٰ پر پارک اور تفریحی مقامات پر بند رکھنے کا اعلان

ہفتہ جولائی 11 , 2020
لاہور:  پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ پر پارک اور تفریحی مقامات پر بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے زیر صدارت اجلاس میں عید پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ تفصیل کے مطبق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا اینڈ […]