چیف جسٹس اطہر من اللہ اور اعتزاز احسن کے درمیان دلچسپ مکالمہ

چیف   جسٹس اطہر من اللہ اور اعتزاز احسن کے درمیان دلچسپ مکالمہ

اعتزاز صاحب ہم آپ کو وڈیو لنک پر خوش آمدید کہتے ہیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ

 میں یہاں بھی ماسک ساتھ رکھ کر اور سینیٹائزر استعمال کر کے بیٹھا ہوں،اعتزاز احسن

اکیلے ہیں تو وہاں آپ کو ماسک کی ضرورت نہیں، یہ ملک کی واحد ہائی کورٹ ہے جہاں بیرونِ ملک سے بھی دلائل دینے کی سہولت ہے،چیف جسٹس

مطلب ہم جہاں بھی ہوں کورٹ پیچھا نہیں چھوڑے گی، معافی چاہتا ہوں کہ میں روسٹرم پر نہیں، جہاں آپ کے سامنے کھڑا ہو سکتا،اعتزاز احسن

آپ کو کھڑا ہونے کی ضرورت نہیں، آپ دلائل شروع کریں، ویسے آپ کا پتہ بھی نہیں چل رہا آپ کھڑے ہیں یا بیٹھے ہیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد(صباح نیوز)

اسلام آباد ہائی کورٹ  میں پولٹری فیڈ کیس میں ویڈیولنک کے ذریعے دلائل  کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ممتاز قانون دان چوہدری اعتزاز احسن کے درمیان  مکالمہ ہوا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اعتزاز صاحب ہم آپ کو وڈیو لنک پر خوش آمدید کہتے ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ میں یہاں بھی ماسک ساتھ رکھ کر اور سینیٹائزر استعمال کر کے بیٹھا ہوں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اکیلے ہیں تو وہاں آپ کو ماسک کی ضرورت نہیں، یہ ملک کی واحد ہائی کورٹ ہے جہاں بیرونِ ملک سے بھی دلائل دینے کی سہولت ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ مطلب ہم جہاں بھی ہوں کورٹ پیچھا نہیں چھوڑے گی، معافی چاہتا ہوں کہ میں روسٹرم پر نہیں، جہاں آپ کے سامنے کھڑا ہو سکتا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ کو کھڑا ہونے کی ضرورت نہیں، آپ دلائل شروع کریں، ویسے آپ کا پتہ بھی نہیں چل رہا کہ آپ کھڑے ہیں یا بیٹھے ہیں۔اعتزاز احسن کے دلائل کے دوران اٹارنی جنرل بھی عدالتِ عالیہ میں روسٹرم پر موجود تھے۔

Editor

Next Post

نجکاری کے باوجود کے الیکٹرک میں بہتری نہیں آ رہی،چیئرمین نیپرا

جمعہ جولائی 10 , 2020
 نیشنل گرڈ سے 730 میگاواٹ بجلی مل رہی ، اس سے زیادہ بجلی لی تو سسٹم میں خرابی ہو سکتیہے ،سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کے الیکٹرک کا ٹرانسمیشن نیٹ ورک بہت خراب ہے، دو دن کی بارش سے 6 افراد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے، آفتاب صدیقی […]