معیشت کی بہتری کیلئے غیر معمولی فیصلے کرنے ہوں گے، عمران خان

معیشت کی

   بہتری کیلئے غیر معمولی فیصلے کرنے ہوں گے، عمران خان

حکومت کی پالیسی وبا سے عوام کا تحفظ اور اقتصادی سرگرمیوں کے درمیان توازن ہے

معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کو امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے

احساس پروگرام کی مزید ضرورت مندوں تک توسیع کی ضرورت ہے

تعمیرات اور رہائش کے شعبے کے لئے بہترین پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے، وزیراعظم کا معاشی تھنک ٹینک کے اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں معیشت کو بہتر بنانے کیلئے غیر معمولی فیصلے کرنے ہوں گے۔معاشی تھنک ٹینک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کورونا نے پاکستان سمیت عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی پالیسی وبا سے عوام کا تحفظ اور اقتصادی سرگرمیوں کے درمیان توازن ہے۔ معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کو امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، اس اجلاس کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی عبد الرزاق داود، شوکت ترین، سلطان الانا اور عارف حبیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقارمسعود، مشیر خزانہ عبدلحفیظ شیخ، ڈاکٹرعشرت حسین اور گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ  نے معیشت سے متعلق تھنک ٹینک کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے بینکنگ اور فنانس کے بارے میں تھنک ٹینک کی پیش کردہ تجاویز کی تعریف کی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بنیادی توجہ معاشرے کے غریب طبقے کو امداد فراہم کرنے پر ہے، احساس پروگرام غربت کے خاتمے کے لئے حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی نمو کے لئے آوٹ آف دی باکس حل کی ضرورت ہے، کووڈ ۔19 نے عالمی معیشت اور پاکستان پر بھی منفی اثر ڈالا ہے، معاشی سرگرمی اورعوام کوکورونا سے بچانے میں توازن برقرار رکھنے کے لئے حکمت عملی اپنائی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے غریب طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے امداد فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ احساس پروگرام کی مزید ضرورت مندوں تک توسیع کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تعمیرات اور رہائش کے شعبے کے لئے بہترین پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے، تعمیرات پیکج کا مقصد روزگار کے مواقع اور معیشت کے پہیے کو چلانا ہے، پیکج کا مقصد غریبوں کے لئے سستی رہائش کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔ حکومت کے جاری اقدامات پالیسیوں اور پروگراموں کے بارے میں تھنک ٹینک کی باقاعدہ آرا فراہم کی جائیں۔معاشی تھنک ٹینک اجلاس کے بعد مشیر خزانہ عبد ا لحفیظ شیخ کا ویڈیو پیغام کے ذریعے کہنا تھا کہ بینکنگ اور فنانس سیکٹرکے مسائل اور ان میں بہتری لانے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ ماہرین کے ساتھ مل کر معشیت میں بہتری لانے پر کام کر رہے ہیں۔ بینکنگ اورفنانس سیکٹر میں ماہرین کے ساتھ معشیت میں بہتری لانے پر بات چیت ہوئی

#/S

Editor

Next Post

علامہ اقبال ایکسپریس آتشزدگی، فرانزک رپورٹ منظر عام پر .آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں..

ہفتہ جولائی 11 , 2020
لاہور: علامہ اقبال ایکسپریس آتشزدگی واقعہ، فرانزک رپورٹ منظر عام پر آگئی ٹرین میں آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں جائے وقوعہ سے لیے گئے شواہد میں آتشگیر مواد نہیں ملا، حادثے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی،رپورٹ میں انکشاف لاہور(صباح نیوز)پنجاب فرانزک سائنس […]