ذُوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے جب کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آج چاند کی رویت کی پیش گوئی کی ہے۔

ذو الحجہ 1441 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت آج بعد نماز عصرکے بعد کراچی میں ہورہا ہے، اس کے علاوہ جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقررہ مقامات مقامات پر ہوں گے۔