اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حفاظتی تدابیر سے صورتحال بہتر، اموات میں بتدریج کمی آنے لگی۔ کورونا مزید 38 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 677 ہوگئی۔ پاکستان میں مہلک وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 428 ہوگئی۔
ملک بھر میں اب تک 17 لاکھ 76 ہزار 882 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 331 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 10 ہزار 468 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 436 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 38 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 677 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 95، سندھ میں 2 ہزار 41، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 153، اسلام آباد میں 161، بلوچستان میں 135، گلگت بلتستان میں 45 اور آزاد کشمیر میں 47 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔





