مالی سال 2019-20 خسارہ 78 فیصد کی نمایاں کمی کے ساتھ 2.96 ارب ڈالر رہ گیا۔اسٹیٹ بینک

کراچی(صباح نیوز)

مالی سال 2019-20میں جاری کھاتے کا خسارہ 78 فیصد کی نمایاں کمی کے ساتھ 2.96 ارب ڈالر رہ گیا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کےمطابق جاری کھاتے کا خسارہ مالی سال 2019-20میں جی ڈی پی کے 1.1فیصد تک سکڑ گیا جو مالی سال 2018-19میں جی ڈی پی کا 4.8 فیصد (13.43ارب ڈالر)تھا۔ 2.96 ارب ڈالر کا جاری کھاتے کا خسارہ 5 سال میں کم ترین ہے۔ گزشتہ مالی سال میں جاری کھاتے کے خسارے میں کمی کے لیے ابتدائی طور پر معاشی نمو پر سمجھوتا کیا گیا۔ بعدازاں کووڈ 19 کی وبا پھوٹنے سے معاشی نمو کی رفتار سست ہوگئی اور یہ 68سال میں پہلی بار منفی ہوگئی۔پاکستان کویت انویسٹمنٹ کمپنی(پی کے آئی سی)کے ہیڈ آف ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیع اللہ طارق نے اس ضمن میں بتایاکہ جاری کھاتے کے خسارے میں کمی خوش آئند ہے۔ تاہم یہ اعدادوشمار برآمدات بڑھانے کے بجائے درآمدات میں کمی کے ذریعے حاصل کیے گئے۔ برآمدات میں اضافہ نہ ہونا قابل تشویش امر ہے۔

Editor

Next Post

وزیرِ اعظم کی سکولوں میں انٹرنیٹ کی آسان اور سستی فراہمی کے حوالے سے ضروری اقدامات کی ہدایت

جمعرات جولائی 23 , 2020
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیرِ اعظم عمران خا ن نے سکولوں میں انٹرنیٹ کی آسان اور سستی فراہمی کے حوالے سے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی ٹیلی کام سیکٹر میں  حکومتی مراعات پر  سفارشات کی تیاری کے لئے  مشیر خزانہ،وزیر صنعت و پیدوار، وزیرِ منصوبہ بندی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور […]