پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 113 ہو چکی ہے

کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید 35افراد جاں بحق ،اموات 5822 ہو گئیں

1226نئے کیسز رپورٹ ہونے سے مصدقہ کیسز کی تعداد  273113تک پہنچ گئی

29 ہزار 857 مریض اب بھی ہسپتا لوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیٹ،1267کی حالت تشویشناک

سندھ 117598،پنجاب 91901،خیبر پختو نخوا 33220،بلوچستان 11578،اسلام آباد میں 14841مریض ہو گئے

اسلام آباد ( ویب ڈیسک). ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 35افراد دم توڑ گئے جس کے بعد اموات 5822ہو گئیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 226 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 35 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 838 مریض شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 113 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 5 ہزار 822 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 29 ہزار 857 مریض اب بھی  ہسپتا لوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 267 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ 37 ہزار 434 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 17 ہزار 598 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 135 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 91 ہزار 901 مریض سامنے آئے  جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 116 ہو گئیں۔خیبر پختو نخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 220 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 176 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 841 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 163 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 578 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 136 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 23 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 49 مریض وفات پا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 1 ہزار 952 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 47 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 254 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کل 18 لاکھ 68 ہزار 180 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Editor

Next Post

سندھ اور پنجاب میں مختلف ٹریفک حادثات،عورتوں اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق،4زخمی

اتوار جولائی 26 , 2020
سندھ اور پنجاب میںمختلف ٹریفک حادثات،عورتوں اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق،4زخمی  نواب شاہ میں قاضی احمد لنک روڈ پر ٹرک اور کار کے تصادم میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے ، ہسپتا ل منتقل  اوکاڑہ کے علاقے رینالہ خورد میں  ٹرک کی موٹر سائیکل کو […]