عید الاضحیٰ کے موقع پر سعودی حکومت کا اہم اعلان

ریاض : (ویب ڈیسک) 

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران مملکت کے تمام صوبوں اور کمشنریوں میں دفاتر کھلے رہیں گے۔

سعودی ذرائع ابلاغٖ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران اوقات کار صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار سے جمعرات تک دفاتر کھلے رہیں گے۔ ابشر، اعمال اور مقیم آن لائن کے ذریعے جو کام نہ ہورہے ہوں ان کے لیے دفاتر سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ ریاض ریجن میں الرمال کا دفتر سہ پہر چار بجے سے رات نو بجے تک جمعہ 3 ذی الحجہ سے جمعرات 9 ذی الحجہ تک کام کرے گا۔

صحارا مرکز (لیڈیز سیکشن) کا دفتر روزانہ دوپہر دو بجے سے رات 8 بجے تک ہفتہ 4 ذی الحجہ سے جمعرات 9 ذی الحجہ تک کھلا رہے گا۔

مکہ مکرمہ ریجن میں ریڈسی مال میں محکمہ پاسپورٹ کا دفتر سہ پہر چار بجے سے رات 9 بجے تک جمعہ 3 ذی الحجہ سے لے کر بدھ 8 ذی الحجہ تک کام کرے گا جبکہ التحلیہ مال میں شام چار بجے سے رات نو بجے تک جمعہ تین ذی الحجہ سے بدھ 8ذی الحجہ تک کھولا جائے گا۔

الصیرفی مال میں سہ پہر چار بجے سے رات نو بجے تک جمعہ 3 ذی الحجہ سے بدھ 8 ذی الحجہ تک کام کرے گا، محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں مزید کہا کہ سعودی شہری نئے پاسپورٹ میں توسیع کے بعد ابشر کے ذریعے ڈاک سے پاسپورٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران پاسپورٹ آفس صرف ایسے معاملات ہی نمٹائیں گے جو ابشر سسٹم کے ذریعے نہ ہوسکتے ہوں۔

اگر کسی کو ابشر کے ذریعے کسی کام میں رکاوٹ پیش آرہی ہو تو وہ ابشر پر جاکر (الرسائل و طلبات) سروس کے ذریعے رکاوٹ حل کراسکتا ہے، محکمہ پاسپورٹ کے تمام دفاتر معمول کی شکل میں اتوار 19 ذی الحجہ سے کام شروع کریں گے۔

Editor

Next Post

اسلام آباد۔۔وفاقی دارالحکومت میں تفریحی مقامات بند کر دئیے گئے

پیر جولائی 27 , 2020
اسلام آباد (سٹاف رپورٹ( کر دیئے گئے۔اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کیا ہے کہ  عید الاضحی کی تعطیلات تک اسلام آباد کے تفریحی مقامات بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ تفریحی مقامات کورونا کو کنٹرول کرنے کے لیے بند […]