آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 16اگست کو سعودی عرب کا دورہ کرینگے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 16اگست کو سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کا دورہ پہلے سے طے شدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کا دورہ عسکری معاملات کے حوالے سے ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آرمی چیف سعودی حکام سے مسئلہ کشمیر اور معاشی معاملات پر بھی بات کریں گے۔

Editor

Next Post

سعودی عرب سے بہترین تعلقات ہیں اور رہیں گے، سوال اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے،آئی ایس پی آر

جمعرات اگست 13 , 2020
راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہاہے کہ سعودی عرب سے بہترین تعلقات ہیں اور رہیں گے،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات پر سوال اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے،20برس سے بھارت کے تمام عزائم […]