چمن باب دوستی پیدل چلنے والے افراد کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا

چمن: (ویب ڈیسک)

پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کے باہمی اتفاق سے چمن میں پاک افغان سرحد پر پیدل آمدورفت کیلئے باب دوستی جمعہ سے کھول دیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق سرحد پیدل آمدورفت کیلئے ہفتے کے ساتوں دن کھلی رہے گی۔ یہ سرحد کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کی وجہ سے گزشتہ 6 ماہ سے بند تھی۔

کورونا وائرس کے باعث چمن پاک افغان بارڈر 6 ماہ کی مسلسل بندش کے بعد آج سے آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ چمن باب دوستی پر قانونی دستاویزات چیک کرنے کے بعد آنے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

سرحد سے دو طرفہ تجارت کا سلسلہ بھی بحال ہے۔ پیدل آمدورفت کیلئے سرحد کھولنے پر مقامی افراد کا خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

Editor

Next Post

شوگران، کاغان کے 28 ہوٹلز کے اسٹاف کا کورونا مثبت

ہفتہ اگست 22 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ضلع مانسہرہ کے تفریحی مقامات ناران، شوگران اور کاغان میں 28ہوٹلز اور ریستورانوں کے 47 اسٹاف ممبران کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ سیل کر دیے گئے ہیں ۔ کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ اب تک […]