پاک فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

پاک فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوط رہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا ایک طیار ہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے اور زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

Editor

Next Post

187 روز بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے، تدریسی عمل کا آغاز

منگل ستمبر 15 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) 187 روز بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے، پہلے مرحلے میں میٹرک کلاسز، کالجز اور یونیورسٹیز میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا۔ ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر اور فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ تعلیمی اداروں میں پڑھائی کا طریقہ کار کیا ہوگا، […]