منی لانڈرنگ ریفرنس: آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ سابق صدر سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ، پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

انور مجید پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔ مصطفیٰ مجید، سلمان یونس، عمران خان، محمد اورنگزیب، بلال شیخ پر بھی فرد جرم عائد ہوئی۔ جج احتساب عدالت نے کہا جو ملزمان دیگر دو ریفرنسز میں نامزد نہیں، وہ جا سکتے ہیں۔ عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی اور پارک لین ریفرنس میں فرد جرم مؤخر کرتے ہوئے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب آصف علی زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سابق صدر نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کرنے کی استدعا کر دی۔

آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فوری ٹرائل روکنے کی بھی درخواست دے دی جس میں موقف اپنایا گیا کہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کیا جائے، جعلی اکاونٹس کیسز نیب کا دائرہ اختیار نہیں ریفرنس خارج کیا جائے۔

احتساب عدالت اس سے قبل آصف زرداری کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔

Editor

Next Post

کراچی سمیت سندھ بھرمیں 7 ماہ کی بندش کے بعد تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال

پیر ستمبر 28 , 2020
کراچی (ویب ڈیسک) شہرقائد سمیت سندھ بھرمیں سات ماہ کی طویل بندش کے بعد تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ بھرمیں تدریسی عمل کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا، کورونا وباء کے پیش نظر طویل بندش کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں نجی و […]