کراچی (ویب ڈیسک)

نیب نے غیر ملکی اور پی پی ایل کے 5 افسراں کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔ احتساب عدالت نے ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرلیا

غیر ملکی کے ساتھ مل کر پاکستان پیٹرولیم افسراں نے قومی خزانے کو 20 ارب سے زائد کا چونا لگادیا۔ نیب نے غیر ملکی اور پی پی ایل کے 5 افسراں کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔ احتساب عدالت نے ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرلیا۔ عدالت نے مفرور ملزم غیر ملکی باشندے پاویل میرک کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے ریفرنس میں نامزد ضمانت پر رہا پانچ ملزمان کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔  بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں پی پی ایل افسران کی جانب سے غیر ملکی کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نیب نے غیر ملکی اور پی پی ایل کے 5 افسراں کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ ریفرنس میں ملزمان میں سابق ایم ڈی عاصم مرتضی خان، جنرل مینجر پی پی ایل بزنس ڈولپمنٹ عبدالواحد،چیف اکنامسٹ پی پی ایل راحت حسین، پی پی ایل کے دیگر دو افسران میں سعد اللہ اور معین رضا خان شامل ہیں، نیب ریفرنس چئیرمین پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ کی شکایت پر دائر کیا گیا ہے، پی پی ایل افسران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے، ملزمان کی وجہ سے قومی خزانے کو 20 ارب سے زائد کا نقصان ہوا،پی پی ایل افسران نے غیر ملکی کمپنی سے اضافی ریٹ پر معاہدہ کیا۔ بعد ازاں عدالت نے ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرلیا۔ عدالت نے مفرور ملزم غیر ملکی باشندے پاویل میرک کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے ریفرنس میں نامزد ضمانت پر رہا پانچ ملزمان کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ریفرنس میں نامزد مرکزی ملزم عاصم مرتضی خان ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں بطور نیب کا گواہ نامزد ہے۔