فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کورونا وائرس کے 13ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 63 اموات رپورٹ ہوئی ہیں

فرانس میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 31 ہزار 956 اموات ہوئی ہیں جبکہ 5 لاکھ 63 ہزار 535 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔