کراچی (ویب ڈیسک)
مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت پیر کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید25پیسے کی کمی سے 158.90روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں10پیسے کی کمی سے 158.90روپے ہوگئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں25پیسے کی مزید کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید159.05روپے سے گھٹ کر158.80روپے اور قیمت فروخت159.15روپے سے گھٹ کر158.90روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے158.70روپے سے بڑھ کر158.60روپے اور قیمت فروخت159روپے سے گھٹ کر 158.90روپے ہوگئی۔ دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے187روپے سے گھٹ کر186.50روپے اور قیمت فروخت189روپے سے گھٹ کر 188روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید207.30روپے سے گھٹ کر206.50روپے اور قیمت فروخت209.30روپے سے گھٹ کر208.50روپے ہوگئی۔