کراچی (ویب ڈیسک)
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے اور اب ڈالر کی قدر ساڑے ساتھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی بہ نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ساڑھے 7 ماہ کم ترین سطح پر آگئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 22 پیسے کی کمی سے 158 روپے 69 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
واضح رہے کہ اس سے ساڑھے 7 ماہ قبل 20 مارچ 2020ء کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 158 روپے 67 پیسے تھی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 15 پیسے کی کمی سے 158 روپے 65 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔