imran khan

وزیراعظم اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا اجراء آج کریں گے

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیز کیلئے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا اجراء آج کریں گے، سرٹیفکیٹس پر ڈالرز پر 7 فیصد اور پاکستانی روپوں پر 11 فیصد منافع فراہم کیا جائے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے والوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے، وزیراعظم عمران خان آج نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا اجراء کریں گے، ان سرٹیفکیٹس پرڈالرز پر7 فیصد اور پاکستانی روپوں پر11 فیصد منافع فراہم کیا جائے گا۔

فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ شرعی اصول و قواعد کے مطابق اسلامی سرٹیفکیٹس بھی دستیاب ہیں، 3 ماہ سے 5 سال کی مدت کے سرٹیفکیٹس دستیاب ہوں گے، مقررہ مدت سے قبل بھی سرمایہ نکلوایا جاسکے گا، این آر پیز ہونگی نہ ہی کوئی ٹیکس فائلنگ درکار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صرف خالص منافع پر 10فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہو گا، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس مکمل طور ری پیٹریبل ہیں، بیرون ملک جمع کروائے گئے سرمائے کیلئے کوئی منظوری درکار نہ ہوگی۔

 

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.