یوٹیلٹی اسٹورزپرمختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ
100 گرام مرچ پائوڈر 50 روپے ، مشروبات کی بوتلیں 30 روپے تک مہنگی
اسلام آباد (ویب نیوز) یوٹیلٹی اسٹورزپرمختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورزپرمختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کردیا گیا ۔ 100گرام مرچ پائوڈر 50روپے مہنگا، مشروبات کی بوتلیں 30روپے تک مہنگی کردی گئیں۔دوسری جانب مصالحہ جات 40روپے، اچار 60روپے، شیمپو 11روپے اور صابن کی قیمت بھی بڑھا دی گئیں۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق فوری ہوگا۔