اسلام آباد (ویب نیوز)

مہنگائی کا سلسلہ تھم نہ سکا،  ایک ہفتے میں 30 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ،پتی، انڈے، مختلف دالیں، آٹا، چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگائی کی شرح تاحال 40 فیصد سے نیچے نہ آ سکی۔ مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.19 فیصد کی معمولی کمی ،مہنگائی کی مجموعی شرح تاحال 40 فیصد سے نیچے نہ آ سکی، ایک ہفتے میں 30 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔  ادارہ شماریات کے مطابق چائے کی پتی، دال مونگ، دال ماش، انڈے، آٹا چاول مہنگے،  190 گرام برینڈڈ چائے کی پتی کا پیکٹ 18 روپے سے زائد مہنگا، دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 31 پیسے کا اضافہ،  ایک ہفتے میں فی درجن انڈوں کی قیمت 235 روپے سے بڑھ کر 242 روپے تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ20 کلو آٹے کا تھیلا ایک ہفتے میں 25 روپے 41 پیسے مہنگا ہوا، ٹوٹا باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں1روپے61 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ دال ماش کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 34 پیسے اضافہ ریکارڈ ہوا،  ادارہ شماریات  کے مطابق ایک ہفتے میں بیف دو روپے تک مہنگا ہوا، مٹن کی فی کلو قیمت میں 3 روپے اٹھانوے پیسے کا اضافہ ریکارڈ، ایک ہفت میں 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 11 کی قیمتوں میں استحکام رہا، رواں ہفتے پیاز اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 16 روپے تک کمی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 80 روپے تک سستا ہوا۔