پاکستان اور جنوبی افریقہ آج (منگل کو ) پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل ہو نگے

کراچی (ویب  نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ آج (منگل کو) سے ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہونگے ۔پاکستان اورجنوبی افریقہ چودہ سال بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ کے مدمقابل ہوں گے۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے 120پوائنٹس دو میچز کی سیریز کے لیے دستیاب ہیں۔ پاکستان چیمپئن شپ میں 166 پوائنٹس اور تی 30.7 اوسط سے چھٹے اورجنوبی افریقہ 144 پوائنٹس اور چالیس کی اوسط سے پانچویں نمبر پر ہے۔ بابراعظم بطور ٹیسٹ کپتان پہلا ٹاس کریں گے۔کونٹن ڈی کو ک مہمان ٹیم کے کپتان ہیں۔پاکستان کی جانب سے بیٹسمین سعود شکیل اور آف سپنر ساجدخان کو ٹیسٹ کیپ ملنے کاامکان ہے۔ فاسٹ بولرحسن علی کی دوسال بعد ٹیم میں واپسی ہورہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چھبیس ٹیسٹ کھیلے گئے، پندرہ جنوبی افریقہ اور چار پاکستان نے جیتے۔ سات ڈرا ہوئے۔ ہوم گرائونڈ پر بھی پاکستان صرف ایک جیت سکا ۔ بابراعظم نے پروٹیزکے خلاف تین ٹیسٹ میں 221رنز دو ففٹیزکی مدد سے بنائے ۔ اظہرعلی دس ٹیسٹ میں 481 رنز چار نصف سنچریوں کی مدد سے بنا چکے ہیں۔