سنوبورڈنگ کپ اختتام پذیر …تین خواتین نے  افغانستان سے حصہ لیا

سنوبورڈنگ کپ اختتام پذیر

تین خواتین نے  افغانستان سے حصہ لیا

سوات (ویب  نیوز )

پاکستان انٹرنیشنل سنوبورڈنگ کپ اختتام پذیر ہو گیا, اختتامی تقریب کے موقع پرسینیٹر فیصل جاوید مہمان خصوصی تھے۔ مقابلوں میں فاطمہ ندیم نے 3 منٹ 42 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سارا ندیم نے دونوں رن کے مشترکہ وقت کے مطابق 4 منٹ 07 سیکنڈ کے ساتھ دوسری اورپاکستان ہی کی عائشہ اکمل نے 4 منٹ 51 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی، ایونٹ میں 8خواتین جن میں تین خواتین کا تعلق افغانستان سے ہے نے بھی  حصہ لیا، مردوں کے انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کے گینٹ سلام مقابلوں میں بلجیئم کے وکٹر روجر نے 1 منٹ 36 سیکنڈ کے ساتھ پہلی، بلجیئم ہی کے جولین ہیری نے 1 منٹ سیکنڈ کے دوسری اور بلجیئم کے ہیری نے 1 منٹ41سیکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، ان مقابلوں میں بلجیئم ، افغانستان ، یورپ اور پاکستان کے 36 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پیرالل گینٹ سلام کے مقابلوں میں پاکستان کے رضا اللہ نے گولڈ، افغانستان کے احمد سروش نے سلور جبکہ پاکستان کے وکیل احمد نے برائونز میڈل حاصل کیا، خواتین کے پیرالل گینٹ سلام مقابلوں میں سارا ندیم نے گولڈ، فاطمہ ندیم نے سلور جبکہ عائشہ اکمل نے سلور میڈل حاصل کیا، انٹرنیشنل سنو بورڈنگ مقابلوں میں مرد و خواتین سمیت یورپ، بیلجیئم،افغانستان اور پاکستان سے 8 خواتین سمیت 44 کھلاڑیوں نے حصہ لیاجنہوں نے محکمہ سیاحت خیبرپختونخوااور سیمسن گروپ آف کمپنی کے مشترکہ ایونٹ کے انعقاد کو بہترین اقدام قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سیاح آسانی سے پاکستان آسکتے ہیں کیونکہ یہ خوبصورت حسین مقامات کے ساتھ ساتھ محفوظ اور عوام دوست ملک ہے ،پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں سینیٹر فیصل جاوید نے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کی اور مرد کھلاڑیوں میں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں 1 لاکھ, 75 ہزار اور 50 ہزار نقد انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں 50 ہزار, 30 ہزار اور 20 ہزار روپے نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.