محمد علی سدہ پارہ سمیت کوہ پیمائوں کی تلاش کیلئے دوبارہ سرچ آپریشن

  2 ہیلی کاپٹر نے 7ہزارسے زائد کی بلندی تک کوہ پیمائوں کی تلاش کا عمل شروع کردیا

اسلام آباد(ویب  نیوز)کے ٹوسرکرنیوالے محمد علی سدپارہ سمیت لاپتہ کوہ پیمائوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی دوسری

بلند ترین چوٹی ”کے ٹو”پر لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیمامحمد علی سدہ پارہ اور ٹیم کے دیگر 2 کوہ پیمائوں کی تلاش کیلئے دوبارہ سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔پاک آرمی ایوی ایشن کے 2 ہیلی کاپٹر نے پھر 7000 سے زیادہ کی بلندی تک کوہ پیمائوں کی تلاش کا عمل شروع کردیا ۔ واضح رہے کہ محمد علی سدہ پارہ ، جان سنوری اور ژاں پابلو کا آخری مرتبہ بیس کیمپ سے رابطہ جمعہ کے روز ہوا تھا۔