عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

کراچی (ویب ڈیسک)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1745  ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز ہفتے کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 8 ہزار  روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی اضافے کے بعد 92  ہزار 593 روپے پر پہنچ گئی۔