وزیراعلیٰ سرگودھا اورچنیوٹ میں بھی ان ایکشن،2افسر معطل ایک کو شوکاز جاری
تحصیلدار چنیوٹ اوراکاؤنٹ آفس کے آکاؤنٹنٹ کے خلاف کرپشن کی شکایات پر معطل کرنے کا حکم
ناقص صفائی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سپریٹنڈنٹ جیل سرگودھا کی سرزنش،شوکاز نوٹس دیدیاگیا
ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا میں تیمار داری کیلئے آئے افراد سے رشوت لینے کی شکایات پرانکوائری کا حکم
چینوٹ میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی سکیموں میں بے قاعدگیوں کا نوٹس،وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کوانکوائری کی ہدایت

لاہور (ویب نیوز )  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے چنیوٹ اورسرگودھا کے دوروں کے دوران کرپشن اورفرائض سے غفلت کی شکایات پر 2افسروں کو معطل کردیا اورسپریٹنڈنٹ جیل کی سرزنش،ہسپتال میں کرپشن کی شکایت پر رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ کے دورہ چنیوٹ کے دوران  شہریوں کی تحصیلدار اور اکاؤنٹ آفس چنیوٹ کے اکاؤنٹنٹ کے خلاف کرپشن کی شکایات کی گئیں جس پر تحصیلدار چینوٹ ندیم خواجہ اور اکاؤنٹ آفس کے اکاؤنٹنٹ محمد ارشد گھمن کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے  دونوں افسروں کو معطل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔سرگودھا میں ناقص صفائی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سپریٹنڈنٹ جیل جاوید اقبال کھچی کی سخت سرزنش کرتے ہوئے شوکاز نوٹس دے دیاگیا۔وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا میں تیمار داری کیلئے آئے افراد سے رشوت لینے کی شکایات کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ نے چینوٹ میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی سکیموں میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لیا اوروزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرپشن ناقابل معافی جرم ہے۔کرپشن کرنے والے افسروں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔
٭٭٭