اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے عالمی برادری فوری طور پر اقدامات کرے۔وزیر اعظم عمران خان نے  ٹویٹر پر ایک بیان میں بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد میں نمازیوں پر حملہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی برادری فوری طور پر اقدامات کرے۔