لاہور (ویب ڈیسک)

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا صحافی برادری کے لئے بڑا اقدام ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی صحافی برادری کو ترجیحی بنیادوں پرکورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے سفارشات منظور کر لی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عید کے بعد صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ صحت کو اس ضمن میں جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب میں خصوصی سنٹرز کے قیام کا بھی جائزہ لیا جائے اور ویکسین لگانے کے حوالے سے صحافی برادری کو اکاموڈیٹ کیا جائے